مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 3 مارچ کو عراق کی پارلیمانی اجلاس بلانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس میں عراق کے نئے صدر کا انتخاب یا کسی ایک امیدوار پر ووٹنگ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر کے انتخاب کے بعد طے تھا کہ عراقی کرد جماعتیں باہمی مشاورت سے صدارتی امیدوار پر اتفاق کریں گی، تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی حتمی سمجھوتہ نہیں ہو سکا۔
صدر کے انتخاب میں تاخیر نے وزیر اعظم کی کابینہ کی تشکیل کو بھی متاثر کیا ہے۔ عراقی قانون کے مطابق جب تک صدر کا انتخاب نہیں ہوتا، وزیر اعظم کو نامزد نہیں کیا جا سکتا۔
اس وقت صدارتی منصب کے لیے نمایاں امیدواروں میں فواد حسین شامل ہیں، جو وزیر خارجہ ہیں اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں۔
دوسری جانب نزار عمیدی ہیں، جو سابق وزیر ماحولیات رہ چکے ہیں اور کردستان محب وطن پارٹی کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ